پونچھ//جامعہ امام محمد انور شاہ کشمیری علیہ الرحمۃ تین ممتاز طلباء جنہوں نے تراویح میں قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی بحسن وخوبی ان کا محرابِ قرآنی مکمل ہوگیا۔اس سلسلے میں جامعہ کی جانب سے انتہائی مختصر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام اساتذہ جامعہ شریک ہوئے اور تینوں طلبہ جن میں حافظ بلال احمد ساکن کھنیتر،حافظ طارق علی نسیم مڑہ اورحافظ اظہر شفیق شیندرہ شامل ہیں کی حوصلہ افزائی کی گئی جب کہ اس موقع پر نگرانی کرنے والے تینوں ذمہ داران کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی ۔واضح رہے کہ ان طلبہ نے تین مقامات پر اساتذہ کرام کی زیر نگرانی تراویح میں پہلی مرتبہ قرآن کریم سنانے کی سعادت حاصل کی ہے جس کیلئے جامعہ کی انتظامیہ نے تمام معاونین، متعلقہ طلبہ کے اساتذہ کرام اور والدین کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔جامعہ کے منتظمین نے کہا ہے کہ الحمد للہ رمضان المبارک کے بعد جامعہ میں سترہ طلبہ کامل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کریں گے ۔