سرینگر// اے ڈی جی پی (ہیڈ کوارٹر) پولیس ہیڈکواٹر ایم کے سنہا نے سنیچر سہ پہر کو پولیس ہیڈکواٹر سرینگر میں ایک تقریب پر پولیس افسران اور پولیس ہیڈکواٹرکے عہدیداروں کو ڈی جی پی تعریفی سرٹیفکیٹ اور میڈل پیش کیے۔ اس موقع پرپولیس ہیڈکواٹر کے اے آئی ایس جی جاوید اقبال مٹو ، رمیش انگریل ، راجندر گپتا ، راجیش کمار بالی ، اے ڈی او پی ایچ کیو ظفر اللہ اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔ تقریب میں سنہا نے 36 افسران اور پولیس ہیڈکواٹر کے عہدیداروں کو تعریفی اسناد اور تمغے پیش کیے جنہیں ڈی جی پی تمغوں سے نوازا گیا ہے تاکہ معاشرے اور محکمے کے لیے مثالی خدمات انجام دیں۔اے ڈی جی پی نے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو اس باوقار شناخت کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایک باوقار تمغے سے نواز نا صرف فخر کی بات نہیں ہے بلکہ یہ ایوارڈ یافتہ افراد کے لیے ایک اہم اور یادگار لمحہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کا لمحہ ہے اور ایوارڈ یافتگان زندگی بھر اس کی قدر کریں گے۔ انہوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی لگن کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔