عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں شدید موسمی خراب حالات کے باعث گزشتہ 31گھنٹوں سے معطل بجلی کی فراہمی بالآخر بحال کر دی گئی، جس کے بعد عوام نے بڑی راحت کی سانس لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ تیز آندھی موسلا دھار بارش اور 132کے وی ترسیلی لائن میں خرابی پیدا ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں پورا ضلع تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔ بجلی کی عدم دستیابی کے سبب گھریلو نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا جبکہ پانی کی فراہمی، کاروباری سرگرمیاں اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گئے تھے۔ جبکہ طلبہ و مریضوں کو سخت مشکلات درپیش ہوئی۔ محکمہ بجلی کے اہلکاروں نے خراب موسم کے باوجود مسلسل 31گھنٹوں تک مرمتی کام جاری رکھا۔ بجلی بحال ہوتے ہی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ طویل بجلی بندش نے انہیں شدید مشکلات سے دوچار کیا، تاہم بروقت مرمت پر انہوں نے محکمہ بجلی کی کوششوں کو سراہا۔