پونچھ//پیر کی صبح پونچھ دریا کے کنارے محلہ آزاد میں 22 سالہ نوجوانوں کی نعش برآمد ہوئی ۔محلہ کے مقامی افراد نے دریا کنارے پر نامعلوم نوجوان کی نعش دیکھی جس پر انہوںنے اس کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس افسران اور اہلکاران کی ایک ٹیم وہاں پہنچی اور قانونی لوازمات کے بعد وہاں سے نعش کو اٹھا کر ضلع ہسپتال پہنچایا جہاںاس کا پوسٹ مارٹم کیاگیا۔ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کی شناخت محمد رمیز خان ولدمحمد فاروق خان عمر22 ساکن سرنکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان 12 ویں جماعت میں زیر تعلیم تھا اور گھر سے گزشتہ روز سے لاپتہ تھا ۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ نوجوان منشیات کے استعمال کے نتیجے میں موت کا شکار ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کے جیب سے منشیات بھی دستیاب ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نعش کی جگہ سے نصف کلو میٹر کی دوری پر اس کی موٹر سائیکل JK02BT-5990 برآمد ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔