سرنکوٹ //عید گاہ سنئی تا بیلہ سنئی پل کا کام پچھلے کئی سال سے بند پڑا ہے جسے مقامی لوگوںنے شروع کرکے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا 2014 سیلاب نے اس پل کو نقصان پہنچایاجو سنئی سے کلر کٹل کا رابطہ تھا۔اگرچہ متعلقہ محکمہ نے پل کی مرمت کا کچھ کام کیا لیکن پھر اسے ادھورا ہی چھوڑ دیاگیااور اب اسے زنگ لگ گیاہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اسی پل والے راستے پر ایک زیارت بھی واقع ہے جہاں سینکڑوں زائرین حاضری دینے جاتے ہیں جنہیں دریا کے بیچ سے گزر کر جاناپڑرہاہے جو خطرے سے خالی نہیں۔ان کاکہناہے کہ سکولی بچے روزانہ دریا کے بیچ سے گزر کر آتے جاتے ہیں اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے لیکن نہیں معلوم کہ پل کی تعمیر میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے۔انہوںنے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ پل کی تعمیر کاکام شروع کیاجائے ۔رابطہ کرنے پر متعلقہ محکمہ کے ایگزیکٹو انجینئر ستیش بھگت اس بات کا یقین دلایاکہ وہ خود موقعہ کاجائزہ لیںگے اور پل کی تعمیر کاکام دوبارہ شروع کیاجائے گا۔