جموں//جموں جوائنٹ سٹوڈنٹس فیڈریشن نے 1966 میں پولیس کی گولیوں کے شکارہوکرلقمہ اجل ہونے والے چارطلباء کی 52ویں برسی پرانہیںخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تنظیم کے چارکارکنوں امن سنگھ سلاتھیہ، اتل سنگھ چب ،راہل چوہدری، دویانش ورمااورسنجیوسنگرال نے شہیدی ستھل ،جی جی ایم سائنس کالج کے باہرتین روزہ بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ 18اکتوبر 1966 کوکنک منڈی بازارمیں طلباء کی ریلی پرپولیس کی گولیوں سے چارطالب علم ہلاک ہوگئے تھے۔اس وقت طلباء تحریک کی قیادت چیف آرگنائز رسٹوڈنٹس کانگریس کررہے تھے اورطلباء کامطالبہ جموں یونیورسٹی ،انجینئرنگ ،میڈیکل اورلاء کالجزکاقیام تھا۔اس وقت کی وزیراعظم اندراگاندھی نے طلباء کی ہلاکت کے معاملے کیلئے تحقیقاتی کمیشن بھی قائم کیاتھا ۔جے جے ایس ایف کے صدرپشپندرسنگھ نے کہاکہ 1966 میں طلباء نے اپنے حقوق کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیاتھا۔پشپندرسنگھ نے اس موقعہ پراپنی تقریر میں کہاکہ جموںصوبہ کے ساتھ ہورہے امتیازی سلوک کودورکرنے کے لئے جموں کے لوگوں خاص طورسے نوجوانوں کومتحدہوناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی سماج میں طلباء کوریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔انہوں نے طلباء سے کہاکہ وہ مہلوک طلباء سے تحریک حاصل کریں اورجموں کے ساتھ امتیازی سلوک کے خاتمہ کیلئے متحدہوجائیں۔