یو این آئی
سرینگر// وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقع ہونے سے لوگوں کی ٹھٹھرتی سردیوں سے کسی حد تک راحت محسوس ہوئی ہے ۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ، جہاں گذشتہ شب منفی4.0 تھا۔ سرینگر میں 28 نومبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب شبانہ درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔ پہلگام میں منفی1.8 ، گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ، کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ، قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ریکارڈ ہوا ۔ اننت ناگ، پلوامہ، شوپیان اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 1.3 ، منفی2.6 ، منفی2.5 اور منفی 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔ بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 1.8 اور منفی0.6 ریکارڈ ہوا ۔ بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی0.6 اور منفی0.2 ریکارڈ ہوا ۔ سونہ مرگ میں منفی1.2 جبکہ زوجیلا میں منفی18.0 اور لہیہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی7.2 اور منفی6.2 جبکہ دراس میں منفی5.7 ریکارڈ ہوا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 15 دسمبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو ایڈ وائزری جاری کی،جس میں وقفے وقفے سے بادل چھائے رہنے اور بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کے ساتھ زیادہ تر مستحکم حالات کی پیش گوئی کی گئی ہے۔5 دسمبر کو عام طور پر ابر آلود رہے گا اور شمالی اور وسطی کشمیر کے الگ تھلگ اونچے علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ 6 اور 7 دسمبر کو عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ 8 دسمبر کو دوبارہ جزوی طور پر ابر آلود اور الگ تھلگ اونچائی والے علاقوں میں ہلکی ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔9 سے 13 دسمبر تک، موسم زیادہ تر جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جس میں موسم کی کوئی بڑی سرگرمی متوقع نہیں ہے۔ 14 اور 15 دسمبر کو بھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ اسی طرح 16 اور 17 دسمبر کو جاری رہے گا، حالانکہ شمالی اور وسطی کشمیر کے الگ تھلگ اونچے علاقوں میں ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔