سرینگر // کشمیر میں 13ماہ کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 9لاکھ 43ہزار 653آر پی ٹی سی آر ٹیسٹ کئے گئے جن میں 89ہزار767مثبت آئے ہیں اور اسطرح آرٹی پی سی آر ٹیسٹوں میں مثبت کیسوں کی شرح 9.5فیصد رہی ہے۔ کشمیر میں یکم مئی سے 8جون 2021تک کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 9لاکھ 43ہزار653آر ٹی پی سی آر (RT-PCR) ٹیسٹ کئے گئے جن میں 89ہزار767مثبت جبکہ 8لاکھ 53ہزار886افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ سرینگر شہر میں مجموعی طور پر 1لاکھ 11ہزار 68آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے جن میں 38ہزار 175 مثبت جبکہ 72ہزار893کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ بارہمولہ ضلع میں 86ہزار 721آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے جن میں9340 مثبت جبکہ 77ہزار 381کی منفی آئی ہیں۔ بڈگام ضلع میں 1لاکھ 30ہزار 40آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7002 مثبت جبکہ 1لاکھ 23ہزار23 کی رپورٹیں منفی آئیں ہیں۔ پلوامہ میں 91ہزار994ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6ہزار566مثبت جبکہ 85ہزار 428 کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ کپوارہ میں74ہزار459ٹیسٹ کئے گئے جن میں5029مثبت جبکہ 69ہزار430کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ اننت ناگ ضلع میں 69ہزار950آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5746مثبت جبکہ 64ہزار204کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ بانڈی پورہ میں 99ہزار 950ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4723افراد مثبت جبکہ 95ہزار 227کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ گاندربل ضلع میں 48ہزار2آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4464مثبت جبکہ 43ہزار538کی رپورٹیں منفی آئیں۔ کولگام ضلع میں 43ہزار21آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4725مثبت جبکہ 38ہزار296 افراد کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ شوپیان میں 53ہزار 13آر ٹی پی سی آرٹیسٹ کئے گئے جن میں 3997کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں جبکہ یہاں 49ہزار 16 کی رپورٹیں منفی آئیں ہیں۔