سرینگر//صدر جمہوریہ نے پیر کو جموں وکشمیر پولیس کے12سینئر افسران کو انڈین پولیس سروس کا کیڈر دیا گیا ہے۔فی الحال انہیں پروبیشن پر تعینات کیا جارہا ہے اور انکی خدمات جموں کشمیر انتظامیہ کے تابع رکھی گئی ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق انڈین پولیس سروس کیڈر میں شامل کئے گئے پولیس افسران میں جاوید کول، شکتی کمار پاٹھک ، ڈاکٹر حسیب مغل ، شیخ جنید محمود ، شاہدمعراج راتھر ، ڈاکٹر اجیت سنگھ ، الطاف احمد خان ، حسیب الرحمن ، وکاس گپتا ، عبدالقیوم ، مس نشا نتھیال اور جاوید اقبال متوشامل ہیں۔سبھی12پولیس افسران انڈین پولیس سروس (پروبیشن) رولز ، 1954 کے اصول کے مطابق ایک سال تک پروبیشن پر رہیں گے اور انڈین پولیس سروس (پروبیشن) رولزترمیم شدہ ، 1954 کے ذیلی قاعدہ 5(4) کے مطابق انڈکشن ٹریننگ حاصل کریں گے۔