سرینگر// بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے اتوار کو11ویں جماعت کے پرائیوٹ طلاب کے نتائج ظاہر کئے۔کامیاب قرار دیئے گئے طلاب کی شرح قریب85فیصد رہی۔ امتحان میں مجموعی طور پر16ہزار295امیدواروں نے شرکت کی تھی،جن میںسے بورڈ کی جانب سے13ہزار785امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب طلاب کی مجموعی شرح84.59فیصد رہی۔ کامیاب قرار دیئے گئے امیدواروںمیںسے954امیدواروں نے ڈسٹٹنگشن،5ہزار79امیدواروں نے فسٹ ڈویژن ،6100 امیدواروں نے سکینڈ ڈویژن اور1652امیدواروں نے تیسرا ڈویژن حاصل کیا۔ امتحان میں28طلاب کو متنازعہ اہلیت کا بھی سامنا رہا۔