سرینگر//بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے بدھ کو کووڈ کے دوران اعلان کردہ پچھلے سال کے نتائج کی مشابہت پر گیارہویں جماعت کے ، پرائیویٹ امتحان کے تمام امیدواروں کو اگلے درجے پر ترقی دی ہے۔BOSE نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ کشمیر اور جموں ڈویژن کے سرمائی زونوں میں امتحانات کیلئے وقت کی کمی کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ بورڈنے کہا ، کشمیر صوبے میں 11ویں جماعت میں سیشن2020-21میں23ستمبر سے شروع ہونے والے پرائیوٹ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کا ایک تعلیمی سال بچانے کیلئے انہیں گزشتہ برس کووڈ کے دوران ظاہر کئے نتائج کے مطابق 12ویں جماعت میں ترقی دی جاتی ہے۔یہ پرائیویٹ امتحانات مارچ اپریل میں لئے جانے تھے لیکن کووڈ کی وجہ سے نہیں لئے جاسکے۔نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ ترقی پانے والے امیدواروں کو آئندہ 12 ویں جماعت کے سالانہ 2021 کے امتحان میں شرکت کی اجازت اس شرط کے ساتھ ہوگی کہ وہ سکولوں میں بطور رگیولر امیدوار درج ہونے چاہئیں۔