سرنکوٹ//مرکزی سرکار کی معاونت سے چلائی جارہی پی ایم کے وی وائی سکیم کے تحت سرنکوٹ کی 112نوجوان لڑکیوں میں اسناد تقسیم کی گئیں جنہیں اس سے قبل مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ خود روزگار کماسکیں۔پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا سکل ڈیولپمنٹ کا پروگرام ہے جس کامقصد نوجوانوں کو تربیت فراہم کرکے انہیں روزگار کے قابل بناناہے تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں۔سکیم کے تحت تین ماہ کے کورس کے بعد ڈپلومہ فراہم کیا جاتا ہے۔سرنکوٹ کی لڑکیوں کو کٹنگ ،بوٹیک اور ٹیلرنگ اور کپڑوں کا کام کرنے کے کورس کروائے گئے اور اب انہیں ڈپلومہ فراہم کئے گئے ہیں۔ڈپلومے حاصل کرنے والی لڑکیوں کاکہناہے کہ انہیں اس سکیم سے فائدہ پہنچ رہاہے اور وہ روزگار کمانے کے بارے میں سوچنے لگی ہیں نہیں تو اس سے قبل ایسا سوچابھی نہیں تھا،انہوں نے کہاکہ وہ تربیت حاصل کرچکی ہیں اور اب خود کو روزگار سے جوڑیں گی۔