لڑکیوں نے ایک بار پھر ماضی کی طرح لڑکوں کو پچھاڑ دیا
بلال فرقانی
سرینگر // بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے بدھ کو 12ویں اور 10ویں کیلئے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔ 12ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج میں مجموعی طور پر پاس فیصد 84.02 ریکارڈکی گئی۔عہدیداروں نے بتایا کہ جموں کے کشمیر ڈویژن اور سرمائی زون کے مجموعی طور پر 70735طلبا نے امتحان دیا ، جن میں سے435 59 امیدواروں نے کامیابی کے ساتھ کوالیفائی کیا۔لڑکیوں نے ایک بار پھر نتائج میں لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ لڑکوں کی پاس فیصد 82 فیصدجبکہ ، لڑکیوں نے کامیابی کی شرح 86 فیصد درج کی ، جس سے بورڈ کے امتحانات میں لڑکوں کو پیچھے چھوڑنے والی لڑکیوں کا رجحان جاری رہا۔12 ویں کلاس کے نتائج میں 29 طلبا تمام سلسلوں میں پہلی تین پوزیشنیں بانٹتے ہیں۔سائنس اسٹریم میں13 میں سے سات طلبا جنہوں نے سرفہرست تین پوزیشن حاصل کی وہ سرکاری اسکولوں سے ہیں۔کامرس کے سلسلے میں چھ میں سے تین طلبا سرکاری سکولوں سے ہیں۔آرٹس سٹریم میں ، سات میں سے چار طلبا ،جنہوں نے سرفہرست تین پوزیشن حاصل کی وہ سرکاری سکولوں سے ہیں۔ آرٹس سٹریم میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ، مٹن کے ایک طالب علم نے حاصل کی۔ہوم سائنس سٹریم میں ، سرکاری سکولوں کے طلبا کے ذریعہ تمام تین پوزیشنوں کو محفوظ کیا گیا ۔ پہلی دو پوزیشنوں کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ، کوٹھی باغ نے حاصل کیا ، جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ، رانی باغ ، اننت ناگ نے حاصل کی۔مجموعی طور پر پاس فیصد 84.02 فیصد ہے ، لڑکوں نے پاس فیصد 82 فیصد ریکارڈ کیا ہے ، جبکہ لڑکیوں نے کامیابی کی شرح 86 فیصد حاصل کی ہے۔کل صبح ہی کلاس 10 ویں کے باقاعدہ سالانہ امتحان کے نتائج کا بھی اعلان کیا گیا۔ دسویں کے نتائج کے نتیجے میں 85.03 کی مجموعی پاس فیصد درج کی گئی۔بورڈکے ذریعہ تیار کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 94845 طلبا نے کلاس 10 ویں سالانہ امتحان کے لئے داخلہ لیا تھا جس میں سے 80650 طلبا نے 85.03 فیصد کی پاس فیصد کے ساتھ امتحان میں کوالیفائی کیا ۔بورڈ کے مطابق یہ پچھلے کچھ سالوں میں طلبا کی بہترین کارکردگی ہے،پچھلے سال کلاس 10 ویں امتحانات میں طلبا کی پاس فیصد 79 فیصد تھی۔”پچھلے سال ، مجموعی طور پر 145671 طلبا نے کلاس 10 ویں سالانہ امتحان کے لئے داخلہ لیا تھا جس میں سے 116453 طلبا کو 79 فیصد پاس فیصد کے ساتھ اہل قرار دیا گیا تھا۔