کمپالا//کانگوریاستہائے جمہوریہ(ڈی آر سی )کی سرحد کے قریب جنوب مغربی یوگانڈا میں ایک سکول میں دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم 37لوگوں کی موت ہو گئی ۔پولیس نے کہاگزشتہ رات ڈی آر سی سرحد سے تقریبا2کلومیٹر دوری پر واقع مپوڈو ے میں لبریراہائر اسکول الائڈ ڈیموکریٹک فورسز(اے ڈی ایف) کے باغیوں نے دہشت گرد انہ حملہ کیا۔ ایک ہوسٹل کو جلادیا گیااور ایک خوراک کے ذخیرے کو لوٹ لیا گیا۔سکول سے اب تک 37لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔پولیس نے کہا کہ آٹھ متاثرین کوہسپتال لے جایا گیا اور ان کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے ۔ یوگانڈا کے مسلح فوج اور پولیس حملہ آوروں کا پیچھا کر رہے ہیں۔قابل ذکر کیا ہے کہ اے ڈی ایف کا قیام 1995میں ہوا تھا اور یہ ڈی آرسی کے ساتھ ساتھ یوگانڈا میں بھی فعال ہیں، جہاں اسے ایک دہشت گردی تنظیم مانا گیا ہے ۔ اقوام متحدہ نے 2014میںسینکڑوں شہریوں کے قتل کے لئے اے ڈی ایف کو مجرم ٹھہرایا تھا۔ اے ڈی ایف کے اسلامک اسٹیٹ دہشت گرد گروپ کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔