ایتھنز// یونان کے ہراکلیون علاقے میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب ایک شخص ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔ملک کے آب و ہوا کے بحران اور شہری سلامتی کے وزیر کرسٹوس اسٹائلیانائڈز نے بتایا کہ یونانی جزیرے کریت کے ہراکلیون علاقے میں پیر کے روز 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ سینکڑوں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔مسٹر اسٹیلیانائڈز نے جزیرے کے دورے کے بعد صحافیوں سے کہا ’’ہم سائنسدانوں کے ساتھ واقعے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہم فوری طور پر تقریباً 2500 لوگوں کو پناہ اور راحت فراہم کر سکتے ہیں۔ خیمے لگائے جا رہے ہیں اور پناہ گاہ کے ساتھ کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ہیراکلیون شہر سے چند کلومیٹر جنوب میں واقع ایک چھوٹے سے گاؤں ارکالوچوری سے افسوسناک تصاویر سامنے آئی ہیں۔