کشمیرعظمیٰ کے مینڈھر اور منڈی کے نمائندگان کو صحافت کے شعبے میں بہترکارکردگی پر یوم جمہوریہ کے موقعہ پر اعزاز سے نوازاگیا۔ مینڈھر میں منعقد ہوئی تقریب کے بعد ایس ڈی ایم راہل کمار یادو کے ہاتھوں کشمیرعظمیٰ کے نمائندہ جاوید اقبال کو اعزاز سے سرفراز کیاگیاجبکہ اسی طرح سے ادارے کے نمائندہ برائے منڈی عشرت بٹ کو بھی اعزاز دیاگیا۔
مقبول نائیک
محکمہ بجلی کے ایگزیکٹو انجینئر مقبول نائیک کو بھی ان کی بہترین کارکردگی پر اعزازسے نوازاگیاہے ۔انہیں اعزاز ملنے پر پیر پنچال ریجنل ایمپلائز فرنٹ ،غیر سرکاری تنظیم جے کے سین واچ ،رورل ویلفیئر ڈیولپمنٹ سوسائٹی نے خیر مقدم کیاہے ۔ فرنٹ کے چیئرمین اور جنرل سکریٹری شہباز خان اور جی ایم چاڑک اور رورل سیول سوسائٹی کے چیئرمین شمیم مغل و محمد اسلم نے کہاکہ بھٹیاں تھنہ منڈی کے ہونہار،ایماندار اور قابل آفیسر کو بہترین کار کردگی اور محکمہ میں عوام کوبہتر خدمات فراہم کرنے کے اعتراف میں یہ اعزاز ملنا حوصلہ افزا ہے ۔
ڈاکٹر علی محمد
عرصہ دراز سے سرحدی علاقہ ساوجیاں کے اسپتال میں بطور میڈیکل افسر کام کر رہے ڈاکٹر علی محمد کوبہتر کارکردگی پر وزیر برائے ٹرانسپورٹ سنیل شرما کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر علی محمد کا تعلق کشمیرکے ضلع بڈگام سے ہے جوسرحدی علاقہ ساوجیاں میں گزشتہ 12 سال سے بطور ڈاکٹر اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہیں ایک غریب پرور اور ایماندار افسر کے طور پر جاناجاتاہے ۔ان کو اعزاز دیئے جانے پر منڈی کے لوگوں نے مبارکباد پیش کی ہے ۔سماجی کارکن عبدالحمید نے کہا کہ ڈاکٹر موصوف اس اعزاز کے مستحق ہیںاور وہ اس سرحدی علاقہ میں 24 گھنٹے غریب عوام کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سرحدی کشیدگی کے باوجود و ہ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر علی محمدکو ساوجیاں میں ہی تعینات رکھاجائے ۔
ایس ڈی پی او سرنکوٹ
ڈی وائی ایس پی سرنکوٹ اصغر علی ملک کو جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے شیر کشمیر گیلنٹری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس پر سیول سوسائٹی سرنکوٹ کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ سیول سوسائٹی ارکان نے موصوف کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ وہ واقعی اس ایوارڈ کے حقدار ہیں اور انہوں نے پولیس محکمہ میں اپنی بے مثال کارگردگی دکھائی ہے ۔انہوںنے اصغر علی ملک کی سرنکوٹ میں تعیناتی کو مقامی لوگوں کیلئے خوش قسمتی بتاتے ہوئے کہا کہ سرنکوٹ میں سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے قابل قدر کوششیں کی گئی ہیں اور خاص طور پر منشیات مخالف مہم کامیابی سے چلائی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نقب زنی کی وارداتیں انجام دینے والوں پر بھی شکنجہ کساگیاہے ۔تقریب میںنذیر قریشی ،اظہر منہاس ، طارق منہاس ،حمید منہاس و دیگران بھی موجو دتھے۔
انٹرنیشنل سکول منجاکوٹ
تحصیل منجاکوٹ کے سرکاری اداروں کے علاوہ دیگر نجی اداروں نے بھی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی ۔اس دوران انٹرنیشنل اسکول منجاکوٹ کے بچوں نے اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے مارچ پاسٹ اور کلچرل پروگرام میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔تحصیل آفیسران کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی انٹر نیشنل اسکول منجاکوٹ کے بچوں کی ستائش کی اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ۔
غریب نواز اکیڈمی
گو رنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول مینڈھر میں یوم جمہو ریہ کی تقریب کے دوران غر یب نو از اکیڈمی چوکی مینڈھر نے تمام سکولو ں کوپچھاڑتے ہوئے پر یڈ میں پہلی پو زیشن اور تمدنی پر وگر ام میں دوسری پو زیشن حا صل کی جس پر طلباء کو انعامات سے نوازاگیا۔اکیڈمی کی بہتر کارکردگی پر مقامی لوگوںنے ادارے کی انتظامیہ کی سراہناکرتے ہوئے طلباء کو مبارکباد پیش کی ہے۔