عظمی مانٹرنگ ڈیسک
ماسکو// روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ملک میں ہنگامی حالات یا مارشل لاء کے نفاذ کے بارے میں کونسل آف یورپ کے سربراہ کو مطلع کرنے کی روایت ختم کرنے کے قانون پر دستخط کر دیے ہیں۔سرکاری قانونی اطلاعات کے پورٹل پر شائع متعلقہ دستاویز کے مطابق اکتوبر میں، ایوان بالا کی آئینی کمیٹی اور بین الاقوامی امور کی کمیٹی نے اس اقدام کی تائید کی تھی اور اسے منظوری کے لیے سفارش کی تھی۔قانونی دستاویز کے مطابق، روس کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو ہنگامی حالات یا مارشل لا کے نفاذ کے بارے میں مطلع کرنا ہو گا۔