عظمیٰ نیوزڈیسک
واشنگٹن//شمالی امریکہ اور یورپ کے علاقوں کو جس شدید گرمی نے اس ماہ جھلسا کر رکھ دیا ہے، وہ انسانوں کی پیدا کردہ موسمیاتی تبدیلی کے بغیر ‘عملاً ناممکن’ تھی۔اس امر کا اظہار محققین نے کیا ہے کیونکہ لاکھوں افراد کو متاثر کرنے والا شدید درجہ حرارت، صحت کے مسائل اور جنگل میں ہلاکت خیز آگ لگنے کی وجہ بن سکتا ہے۔ورلڈ ویدر اٹریبیوشن گروپ کے سائنس دانوں کے ایک تیزرفتار تجزیے سے پتا چلا کہ موسمیاتی تبدیلی نے چین میں گرمی کی شدت میں 50 گنا اضافہ کیا ہے۔