عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام/وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ تحصیل کے واتھورہ علاقے کے بٹہ پورہ میں ہفتہ کے روز ٹریکٹر الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹریکٹر چلاتے ہوئے اچانک بے قابو ہو کر الٹ گیا، جس کے باعث ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال چاڈورہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔متوفی کی شناخت اشفاق احمد ولد محمد رفیق ساکن ہنجی گنڈ، چاڈورہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بڈگام میں ٹریکٹر حادثے کا شکار ،ڈرائیور لقمہ اجل