سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک ملی ٹینٹ ملزم کی زمین کا ایک پلاٹ ضبط کر لیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ NIA کی ایک ٹیم نے پلوامہ ضلع کے راج پورہ علاقے میں ابہامہ میں 3.2 کنال (17,300 مربع فٹ) اراضی کا پلاٹ منسلک کیا۔ منسلک جائیداد یو اے پی اے کیس کے ملزم تنویر احمد وانی کی ہے۔یہ منسلکہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام)ایکٹ کی دفعہ 33(1) کے دفعات کے تحت کیا گیا تھا۔اٹیچمنٹ کا حکم اس سال جنوری میں جموں کی ایک این آئی اے عدالت نے جاری کیا تھا۔