منجا کوٹ //ضلع ترقیاتی کونسل راجوری کے وائس چیئر مین اور سابقہ ریاستی وزیر شبیر احمد خان نے تحصیل منجا کوٹ کے سرحدی علاقہ منگلناڑ میں ہیڑ پینڈی تا کانگہ گلی رابطہ سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیا ۔محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے زیر تحت تعمیر ہونے والی اس رابطہ سڑک کی مدد سے سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر 3ہزار سے زائد آبادی کو فائدہ پہنچے گا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے وائس چیئر مین نے کہا کہ سرحدی علاقوں کی عوام کی جانب ے گزشتہ کئی عرصہ سے رابطہ سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا جارہا تھا جبکہ عوامی مانگ کو دیکھتے ہوئے رابطہ سڑک کی تعمیر کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ محکمہ رابطہ سڑک کو جلداز جلد تعمیر کر کے مکینوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرئے گا ۔