عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //اونتی پورہ میں پولیس نے چند گھنٹوں میں ہیٹ اینڈ رن کیس کو حل کرکے ملزم کو گرفتار کیا اور گاڑی کو بھی ضبط کرلیا۔ چرسو کے مقام پر گاڑی نے ایک راہگیررفیقہ زوجہ نذیر احمد شیخ ساکنہ سیل اونتی پورہ کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ زخمی کو علاج کیلئے قریبی اسپتال لے جایا گیا اور اس کے بعد مزید علاج کیلئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر ریفر کیا گیا۔اس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 186/2025کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔تیزی سے کام کرتے ہوئے پولیس پارٹی نے ڈرائیور کا تعاقب شروع کیا اور وہ واقعے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی سخت کوششوں کے بعد ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ اس کی شناخت جلال الدین بٹ ولد لال بٹ ساکنہ پنیوا بگم کولگام کے طور پر کی گئی ہے۔ اسے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔ جرم میں ملوث گاڑی ضبط کر لیا گیا ہے۔