عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// شوپیاں ضلع کے میمندر علاقے میں ایک پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک معمر شخص کی موت ہو گئی۔متوفی کی شناخت عبدالغنی بٹ ولد علی محمد کے طور پر کی گئی ہے جس کی عمر تقریباً 68 سال ہے اور وہ شہلاٹو شوپیاں کا رہنے والا ہے۔حکام نے بتایا کہ گاڑی سڑک کے کنارے پیدل چلنے والے کو ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔بعد ازاں لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ضلع اسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور فیاض احمد گنائی ولد غلام محمدساکن کھارواڑہ کے رہائشی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔حکام نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔