عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرینگر میں ایک ہوٹل کمرے میں پولیس اہلکار پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار کی شناخت کانسٹیبل محمد اقبال لون ولد عبدالرحمان لون ساکنہ کپواڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ بارہمولہ میں تعینات تھا اور جمعرات کی رات کورٹ روڈ امیراکدل میں واقع ہینا ہوٹل میں کمرہ نمبر 107 میں مقیم تھا۔حکام کے مطابق ہوٹل کے عملے کے مطابق جب لون تقریباً 1بجے تک بیدار نہیں ہوا تو وہ اس کے کمرے کا جائزہ لینے گئے اور انہیں بے ہوش پڑا پایا۔ پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی گئی اور بعد میں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اہلکار کی نعش کو ضرور ی لوازمات کی ادائیگی کیلئے تحویل میں لیا گیا جبکہ اس معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔