کابل// افغانستان کے قندھارکے جنوبی صوبہ میں اتوار کو دیر رات ہوائی حملے میں 60 طالبان ہلاک 40 دیگر زخمی ہوگئے ۔ذرائع نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ملک کے قومی سیکورٹی انفورسمینٹ کے بیان کے مطابق افغان فضائیہ نے کل دیر رات 100 طالبان کے ایک گروپ پر اس وقت ہوائی حملہ کیا جب وہ ہلمند صوبہ میں قندھار کے جھاری اور پنچوئی اضلاع کی جانب جارہے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ‘‘فضائیہ نے قندھار کے مائی وند ضلع کے منڈوجئی علاقے میں 100 طالبان کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس میں 60 طالبان ہلاک ہوگئے اور40 دیگر زخمی ہوگئے ۔ کچھ جنگجوؤں کے ہتھیاروں کو بھی تباہ کردیا گیا۔طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے ان رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے کچھ لوگ ہی مارے گئے ہیں۔اسپوٹنک۔