رامحال(ہندوارہ)//رامحال ویلگام ہندوارہ میں لوگ ابھی تارت پورہ واقعہ پر سوگوار ہی تھے کہ ہر ڈونہ رامحال میں ایک ماہ کے دلہے نے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا جس کے نتیجے میں اس کی نوی نویلی دلہن نے شوپر کی لاش دیکھتے ہی مکان کی چھت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ایم اے میں زیر تعلیم ہر ڈونہ رامحال کے 27سالہ عرفان احمد وار ولد محمد رستم کی شادی ایک ماہ قبل انجام دی گئی تھی۔ تاہم جمعہ کی صبح ایک ماہ کے دلہے عرفان نے کوئی زہریلی شئے کھا لی جس کے بعد اسکی حالت نازک ہوئی اور اسے فوری طور پرضلع اسپتال ہندوارہ میں داخل کیا گیا جہا ں وہ بعد میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔مقامی لوگو ں کے مطابق جو نہی عرفان کی لاش گھر پہنچائی گئی تو اس کی نوی نویلی دلہن ، شوہر کی لاش دیکھ کر اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھی اور اس نے اپنے ہی مکان کے چھت سے چھلانگ لگائی اور زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ۔ابھی اسکے شوہر عرفان کی لاش مکا ن کے صحن میں ہی تھی کہ اس کی اہلیہ کو فوری طور پرائمری ہیلتھ سنٹر ویلگام میں علاج و معالجہ کیلئے دا خل کیا جہا ںسے انہیں ضلع اسپتال ہندوارہ منتقل کیا گیا ۔دونوں واقعات ایک ساتھ رونما ہونے سے مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ادھر ایک ماہ کے دلہن کو سپرد خاک کرنے کے لئے تیاری جاری تھیں اور ادھر اس کی نوی نویلی دلہن زخمی حالت میں گائوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے ۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔