عظمیٰ نیوز سروس
ہندوارہ// ضلع کپوارہ کے ہندوارہ بائی پاس پر ایک المناک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار کی موت جمعرات کو اس وقت ہوئی جب اس کی موٹر سائیکل ایک لوڈ کیریئر گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثہ ایک موٹرسائیکل جس کا رجسٹریشن نمبر JK09E-0932 تھا، جس پر شاہد احمد شاہ ولد ارشاد احمد شاہ، ساکن میدان چوگل چلا رہے تھے اور لوڈ کیرئیر رجسٹریشن نمبر JK09E-1239 کے نامعلوم ڈرائیور نے انہیں ٹکر مار دی۔ ٹکر میں موٹر سائیکل سوار کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے علاج کے لیے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہندواڑہ منتقل کیا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ لوڈ کیرئیر کا ڈرائیور حادثے کے فوراً بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
شاہد کی لاش کو جب ان کے آبائی گاؤں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ہندواrہ کے ماترگام میں ایک اور واقعہ میں، رجسٹریشن نمبر JK09C-4575 والے لوڈ کیریئر نے خاتون راہگیر کو ٹکر مار دی۔ متاثرہ کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے جی ایم سی ہندوارہ لے جایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔اس کی شناخت عزی بیگم (70) زوجہ محمد عبداللہ بٹ کے بطور ہوئی۔پولیس نے دونوں واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ادھر اننت ناگ کے مٹن علاقے میں جمعرات کی شام بمزو کے پی روڈ پر ایک کار الٹنے سے ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔پولو گاڑی زیر نمبر DL3CCN8591 ، جو پہلگام سے اننت ناگ کی طرف جا رہی تھی،بمزو کے مقام الٹ گئی اورگاڑی میں سوار دو مسافر شدید زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سیر ہمدان منتقل کیا گیا۔جہاںعمر بشیر بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکن پزل پورہ بجبہاڑہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔دوسرا زخمی، یاور منظور لون ولد منظور احمد لون اسی علاقے کے رہائشی ہے، زیر علاج ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔