مینڈھر //ہندو سناتن سبھا کے اراکین کا ایک وفد مینڈھر میں نئے تعینات ہوئے تحصیلدار سے ملاقی ہوا ۔انہوں نے آفیسر موصوف کی مینڈھر میں تعیناتی کا استقبال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی آمد سے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گئی ۔وفد کے اراکین نے بتایا کہ مینڈھر میں سبھی فرقوں کے لوگ یکجہتی اور آپسی بھائی چارے سے رہتے ہیں جبکہ لوگ ہر طرح کی بنیادی سہولیات سے محروم بھی ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آفیسر موصوف کی مینڈھر میں تعیناتی کے بعد ایمانداری کےساتھ عوامی مسائل کو حل کیا جائے گا ۔تحصیلدار مینڈھر گورو شرما نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ وہ عوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنا رول ادا کریں گے ۔