عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں ہفتہ کو ایک مشتبہ چیز کا پتہ لگاکر اسے تباہ کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ یہ مشتبہ چیز سرینگر بارہمولہ قومی شاہراہ کے ساتھ ہیگام کے قریب ملی۔فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جانچ کے لیے بلایا گیا۔اس موقعہ پر احتیاطی اقدام کے طور پر ٹریفک کی نقل و حرکت اور شہریوں کی رسائی پر پابندی لگا دی گئی۔پو لیس نے بتایا، “بی ڈی ایس نے جانچ کرنے کے بعد اسے تباہ کر دیا۔”