سرنکوٹ //سی ڈی پی او آفس سرنکوٹ میںدوسرے مرحلے کے تحت 6 روزہ تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔اس موقعہ سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انور حسین شاہ ،تحصیلدار سرنکوٹ روہت شرما ،ایس ڈی پی او سرنکوٹ اصغر علی ملک مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے۔ سی ڈی اپی او سرنکوٹ تاج النساءکاظمی کی قیادت میں آنگن واڑی ورکران کی جانب سے تیار کی گئی مصنوعات کی نمائش بھی کی گئی ۔تاج النساءنے بتایاکہ ای سی سی ای کے تحت دوسرے مرحلے کی تربیت مکمل ہوگئی ہے جس دوران آنگن واڑی ورکروں کو بچوں کی دیکھ بھال اور ان کی تعلیم وتربیت کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی اور ساتھ ہی یہ بھی بتایاگیاکہ صفائی ستھرائی بچوں کی صحت کیلئے کس قدر مفید ہے ۔انہوںنے کہاکہ بچوں کی غذائیت کے بارے میں تفصیل سے بتایاگیا۔سی ڈی پی او نے کہا کہ اس تربیتی کیمپ کا مقصد بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام پورے ہندوستان میں چل رہے رہیں۔انہوںنے لوگوںسے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں کے بجائے نزدیکی آنگن واڑی سینٹروں میں بھیجیں جہاں ہر قسم کی سہولیات مفت میں فراہم کی جاتی ہیں۔انور حسین شاہ نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار سرنکوٹ میں آنگن واڑی ورکران کی جانب سے ایسا متاثر کن پروگرام دیکھاہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ ایک اہم پیشرفت ہے اور اگر محکمہ ایسے ہی کام کرتارہاتو اس سکیم کا مقصد پورا ہوجائے گا۔ ریسورس پرسن ماسٹر جاوید بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ اس دوران نمائش میںاول ، دوئم اور سوئم آنے والی مصنوعات پر ورکروں کو انعامات سے بھی نوازاگیا۔ پروگرام میں بیوپار منڈل صدر خوشدو ورما ،ماسٹر نصرت شاہ وغیرہ بھی موجود تھے۔