گول// ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت السلام نے سب ڈویژن گول کے مختلف علاقوں کااچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے حالات کا جائزہ لیا۔ کورونا کرفیو کے دوران آج صبح دس بجے تک گول اور سنگلدان میں ڈھیل دی گئی تھی تا ہم اس دوران لوگوں کو ہجوم اُمڈ پڑا جس کے پیش نظر پولیس نے فوری طو رپر دکانیں بند کروائیں کورونا کرفیو نافذ ہونے کے باوجود بازاروں میں لوگوں کا بھاری رش تھا اور لوگ عید کی خریداری میں مصروف نظر آئے بازاروں کے ساتھ ساتھ بینک اور فوڈ سٹور کے سامنے لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئی۔ لوگوں نے کویڈ 19 کی تمام SOP's کو نظر انداز کیا اور پولیس انتظامیہ بھی بے یارومددگار نظر آئی۔ اسی دوران ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت السلام نے سب ڈویژن گول کا ہنگامی دورہ کیا اور پولیس و سیول انتظامیہ کے آفیسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔ڈی سی موصوف نے گول آتے ہوئے سنگلدان بازار کا بھی جائزہ لیا اور وہاں پر انتظامیہ اور لوگوں کو کورونا کرفیو کو کامیاب بنانے اور اس چین کو توڑنے میں انتظامیہ کا ساتھ دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔انہوں نے سب ضلع ہسپتال گول کا دورہ کیا جہاں پر ہسپتال میں کام کاج کا جائزہ لیا ۔وہیں اس دوران اے ڈی سی رام بن ،ایس ڈی ایم گول ، تحصیلدار گول ،ایس ایچ او گول بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔