گول//پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی گول کی جانب سے ڈاک بنگلہ گول میں ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں انہوں نے سب ڈویژن گول کے بہت سارے مسائل اجا گر کئے ۔ پریس کے نام جاری ایک بیان میں پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ گول میں اگر چہ کیندر ویدیالیہ سکول کا اعلان کافی پہلے ہوا تھا لیکن ابھی تک اراضی کی نشاندہی نہیں کی گئی اور نہ ہی محکمہ کے سپرد کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ شدید بارشوں کی وجہ سے جہاں فصلوںکو نقصان ہوا ہے وہیں تمام سڑ کوں کا خستہ حال ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گگر سولہ علاقہ میں ایک ماہ سے لوگ بجلی کی سپلائی کے لئے مانگ کر رہے ہیں لیکن محکمہ نے ابھی تک بحال نہیں کی اور شیرلی علاقہ میں کئی برسوں سے لوگ ٹرانسفارمر کی مانگ کر رہے ہیں لیکن یہاں کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے اور لوگ کافی پریشان ہیں ۔ اس موقعہ پر دفعہ35Aبات بات کرتے ہوئے پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی نے کہا کہ اس کو ختم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور5اگست2018کو اس سلسلے میں عام ہڑتال کے ساتھ تعاون دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیس اینڈ ویلفیئرکمیٹی کا وفد چند دنوں کے اندر اندر دوبارہ ہ رام بن سے رپورٹ حاصل کر کے گورنر کے مشیر کے پاس لوگوں کے مسائل لے کر جائے گا جن میں کچھ بڑے مسائل بھی شامل ہیں جس میں گول تا بدھن ٹنل، 5پنچایتوں کو گول کے ساتھ پھر سے جوڑنے ، ایڈیشنل ڈی سی کی گول میں تعیناتی اور کئی اہم مسائل شامل ہیں ۔ اس موقعہ پر پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔