گول//گول میں آج اُس وقت ایک مٹی کا تیل ٹینکر کو حادثہ پیش آیا جب سب ضلع ہسپتال گول کے سامنے سڑک پر الٹ گیا اور اس میں ڈرائیور سمیت تین افراد بال بال بچے لیکن ٹینکر میں موجود اسی فیصد تیل پوری سڑک پر گر گیا جس وجہ سے یہاں پر لوگوں میں کافی تشویش پیدا ہوئی ۔ اس حادثہ کو لوگوں نے یہاں اس سڑک کو تعمیر کر رہی گریف حکام کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی گریف کے جے ای اور دوسرے آفیسران سے بات کی تھی کہ یہاں جہاں جہاں پر کام جاری ہے وہاں پر متبادل سڑک کا بہتر انتظام کیا جائے اور یہاں پر موڑ تھا اور یہ جگہ ایک ماروتی کار کے گذرنے کیلئے نا کافی ہے اور آج صبح جوں ہی خاکی تین کا ٹینکر زیر نمبرJK02R 7675یہاں سے گزرا تو بیچ سڑک میں اُلٹ گیا۔ اس موقعہ پر سیاسی و سماجی و عام شہریوں نے اس حادثہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثہ کی تحقیق ہونی چاہئے اور گریف حکام یہاں پر جہاں جہاں کام کر رہے ہیں وہاں پر انہوں نے متبادل سڑک کو تہس نہس کر رکھا ہے انسانوںاور گاڑیوں کو چلنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اور کئی جگہوں پر بیچ سڑک میں درخت اور بجلی کے کھمبے بھی ہیں اگر چہ ان کھمبوں کو ہٹانے میں ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے بھی گول میں ایک میٹنگ کے دوران ایس ڈی ایم گول، تحصیلدار گول کو ہدایت دی تھی کہ جلد از جلد ان اڑچنوں کو دور کیا جائے لیکن یہاںکی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے جس وجہ سے آنے والے وقت میں بھی اس طرح کے حادثہ ہوتے رہیں گے ۔اس موقعہ پر نیشنل کانفرنس کی لیڈر ڈاکٹر شمشادہ شان نے گریف کی کار کردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف جلد از جلد کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر گریف کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی اور جلد از جلد ان رکاوٹوں کو دور نہیں کیا گیا اور سڑک کی حالت کو بہتر نہیں بنایا گیا تو وہ سڑک پر اُتر کراحتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اس موقعہ پر تحصیلدار گول اشرف پرویز نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی تحقیق کریں گے اور گریف کے ساتھ بھی بات کی جائے گی جہاں جہاں رکاوٹیں پیدا آ رہی ہیں اُن کوجلد دور کیا جائے گا ۔