گول// باقی جگہو ں کی طرح سب ڈویژن گول میں بھی کورونا کرفیو مسلسل تیسرے روز بھی بر قرا ر ہے۔پہلے سنیچر اور اتوار کوکورونا کرفیو ہوا کرتا تھا لیکن جموںو کشمیر میں بڑھتے کیسوں اور اموات کے پیش نظر گورنر انتظامیہ نے کورونا کرفیو میں مزید توسیع کرتے ہوئے سترہ مئی صبح سات بجے تک مدت بڑھا دی ۔ اس دوران گول سب ڈویژن کے گول،سنگلدان ،داڑم ،اندھ وغیرہ میں کافی سناٹا چھایارہاہے اور لوگ گھروں میں ہی محصور ہیں ۔ صبح دس بجے تک سبزی فروشوں کو ڈھیل دی ہے جبکہ ادویات کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رکھی گئی ہیں ۔عید کی آمد آمد کی پیش نظر مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے ایس او پیز کومد نظر رکھتے ہوئے چند گھنٹوں کی ڈھیل کی مانگ کی ہے ۔کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ملحقہ جات کے لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ عید الفطر کی آمد کے پیش نظر انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے چند گھنٹوں کی ڈھیل دی جائے اور عوام کو چاہئے کہ وہی بازار کا رخ کریں جن کو اشد ضروری کام ہو اور فضول گھومنا پھرنا کسی خطرے سے کم نہیں ہے اور نوزائد بچوں کو بازار میں بناءماسک کے گھومنے سے پرہیز کیا جائے ۔