گول//گول سب ڈویژن میں صرف دو دنوں کی بارشوں نے محکمہ پی ڈبلیوڈی کی پول کھول کر رکھ دی ہے ۔ اگر چہ گول میں محکمہ پی ڈبلیوڈی کی جانب سے تعمیری کی گئی سڑکوں پر نالیو ں کی حالت ابتر پرپہلے بھی انتظامیہ سے گزارش کی تھی کہ نالیوں میں جوگندگی ہے ، تعمیر ات کے دوران نالیوں میں جو ملبہ پڑا ہے اُسے اٹھاکر کسی ٹھکانے لگایا جائے تاکہ نالیوں کی بہتر صفائی ہو اور راہگیروں و گاڑیوں کوچلنے میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہولیکن محکمہ تعمیرات عامہ نے اپنے کاندھوں سے اپنا کام اُتار کر لوگوں و راہگیروں کو مزید مصیبتوں میں ڈالا جس وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں ۔حال ہی میں پی ڈبلیو ڈی نے گول سلبلہ روڈ وبائی پاس پرتمولہ روڈ کی نالیوں میں ایک دو جگہ پر ملبہ نکالا لیکن اس ملبے کو سڑک کے بیچ ڈالا گیا جس وجہ سے گزشتہ دوروز سے آ رہی بارشوں کی وجہ سے یہ ملبہ دوبارہ نالیوں میں جا گرا جس وجہ سے نالیاں بند ہو گئیں اور بارشوں کا پانی لوگوں کی ذرعی اراضی اور مکانات میں گیا اور فصلات کو اس طرح سے کافی نقصان پہنچا۔گول سے سلبلہ قریباً چا کلومیٹر لمبی سڑک پرکسی بھی جگہ نالی ٹھیک نہیں ہے جس وجہ سے سڑک پر بارشوں کاپانی آنے سے اس کی حالت مزید ابتر ہو گئی ہے ۔اورنالیوں میں جمع تمام گندگی سڑکوں پراُتر آئی جس وجہ سے لوگوں کو چلنے میں کافی دشواریاںپیش آرہی ہیں۔ وہیں بائی پاس پرتمولہ سڑک کی بھی یہی حال ہے ۔جہاں لوگوں نے مکانات کی تعمیرات کے دوران میٹریل سڑکوں پرڈھیر کر رکھا ہے وہیں تمام ملبہ نالیوں میں ڈال رکھا ہے اور کئی جگہوں پرلوگوں کی بھی سخت لاپروائی ہے کہ گھروں کے ساتھ نالیوں کو صاف رکھنے کے بجائے ان نالیوں کو ملبے سے بھر دیا جس وجہ سے اگر چہ ان کے گھر کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا بلکہ دیگر ہمسائیوں کا سخت نقصان ہو رہا ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے جہاں محکمہ تعمیرات عامہ کو اپنا فرض نیک نیتی سے نبھانا چاہئے اور انتظامیہ ان پرلگام کسے وہیں لوگوں کو بھی اپنا فرض نبھا کو اچھا شہری اور اچھا انسان ہونے کاثبوت دینا چاہئے۔