؎گول// یک روزہ ایجوکیشن کانفرنس میں ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حسین گنائی نے اساتذہ کو سسٹم ٹھیک کرنے میں اپنا رول ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کو چند فیصد خراب کر رہے ہیں اور اس میں اساتذہ کا اہم رول بنتا ہے کہ وہ اس سسٹم ٹھیک کریں ۔ انہوں نے کہا کہ استاد کا کام پیغمبری کا پیشہ ہے اور اسے ہر ایک انسان عزت کی نظروں سے دیکھتا ہے جسے بحال رکھنے کے لئے استاد کا کام ہے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ وہ اساتذہ کے مسائل کو جو اُن تک ہے حل کریں گے اور جہاں تک ہو سکے وہ جا سکتے ہیں لیکن اساتذہ فرائض انجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی قلت کو دور کرنے کے لئے وہ لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں اور پڑھے لکھے نوجوان اس میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ اس موقعہ پر چیف ایجو کیشن آفیسر رام بن نے اساتذہ کو احساس کا درس دیتے ہوئے کہا کہ استاد ایک پیغمبری کا پیشہ ہے اس کی اجرت کوئی انسان نہیں دے سکتا ہے ۔ یہ صرف ایک مدد ہے اجرت دینا اللہ تعالیٰ کا کام ہے اور اس پیشے کو بر قرار رکھنے اور اس کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اساتذہ کو اپنا منصب پہچاننا ہو گا اور اس کی عزت کرنی ہو گی ۔ انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ انہیں احساس ہے کہ اساتذہ کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن اس سسٹم کو ٹھیک کرنے میں اساتذہ کو بھی اپنا رول نبھانا ہو گا ۔ انہوں نے اس موقعہ پر اساتذہ کے مسائل سنے اور موقعہ پر ہی موجود ضلع ترقیاتی کمشنر کو اُن سے آگاہ کرایا اور ڈی سی موصوف نے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے مسائل حل ہو ں گے۔اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ نے کہا کہ جہاں ایک طرف سے استاد کی بہت عزت کی جاتی ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پانچ پانچ، چھ چھ ماہ سے یہی استاد تنخواہوں سے محروم ہے اور ان کا عیال فاقہ کشی کا شکار ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں انہیں جہاں اساتذہ کی قلت سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے وہیں دوسری جانب عمارتوں کی حالت نا گفتہ بہہ، ٹاٹ نہ ہونا، پینے کا صاف پانی ، وغیرہ مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس موقعہ پر چیف ایجوکیشن آفیسر رام بن عبدالحمید فانی نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد معمار قوم ہے جیسے یہ تعمیر کرے گا ویسی ہی قوم بنے گی اور استاد کا ایک بہت بڑا مقام ہوتا ہے اس کو پہچاننے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوںکو بخوبی نبھائیں اس کا صلہ اللہ تعالیٰ دینے والا ہے انسان کی کوئی طاقت نہیں کہ وہ استاد کے کاموں کا صلہ دے گا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے اس موقعہ پر ساتذہ کے مسائل کو بغور سنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل حل کئے جائیں اور اساتذہ سے کہا کہ وہ بخوبی اپنے فرائض نبھائیں ۔ اس دوران ڈی سی رام بن طارق حسین گنائی سے شہریوں کے ایک وفد نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے ،پورے سب ڈویژن گول میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، انڈور اسٹیڈیم میں آئی اراضی کا معاوضہ دینے ، گول میں سڑکوں کی حالت ابتر کی طرف دھیان دینے ، گول کو میونسپل کمیٹی میں لانا، بیکن کی جانب سے نا تسلی بخش کام ، سکولوں میں اساتذہ کی قلت کو دور کرنے ، پولیس کی جانب سے منشیات مخالف کاروائیاں جیسے مسائل سامنے رکھے ۔ اس سے پہلے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے ڈگری کالج کی تعمیر ، انڈور اسٹیڈیم اور کیندریہ ویدیالیہ کی اراضی کا جائزہ لیا ۔