جموں // گورنر انتظامیہ نے منگل کے روزجموں خطہ میں سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے لئے سوشل میڈیا کو بحال کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محکمہ سیاحت کے سیکرٹری نودیپ وزیر کی جانب سے جاری کیمونکیشن کے مطابق ریاست کے تینوں خطوں کے لئے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے بنائے گئے سنگل میڈیا اکونٹ کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کیمونکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سیاحت کے دونوں ڈائریکٹوریٹوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے انفرادی سوشل میڈیا اکونٹوں پر متن پوسٹ کرنے کے بعد اسے فوری طور محکمہ کے مشترکہ سوشل میڈیا اکونٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔کیمونکیشن جاری ہونے کے بعدجموں سیاحت نے اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر ریاسی میں بابا ڈھنسار کی تصویر پوسٹ کر دی ۔حالیہ پوسٹ 25مارچ کے بعد پوسٹ کی گئی تھی جب متضاد فیصلہ کیا گیا تھا کیونکہ اکونٹ بند کرنا جموں کے لوگوں کو پسند نہیں آیا تھا ،جنھوں نے اس پر اپنی ناراضگی کااظہار کیا اور سرکار سے اس فیصلہ کو واپس لینے پر زور دیا تھا۔اس سے قبل فیس بُک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ناراضگی کا اظہارکرنے کیلئے Hash tag ##SaveJammuTourism پر فروغ دیا گیا تھا۔