جموں// گورنر سیکرٹریٹ جو26 اکتوبر کو سرینگر میں بند ہوا تھا، نے راج بھون میں اپنا کام کاج شروع کر دیا۔گورنر ستیہ پال ملک نے سیکرٹریٹ کے کام کاج کا جائیزہ لیا اور افسروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام معاملات بخوبی نبھانے کے لئے مزید تندہی اور لگن کے ساتھ کام کریں۔گورنر ستیہ پال ملک نے آج یہاں سو ل سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران سرکاری مشینری کے کام کاج کا جائیزہ لیا۔گونر کے مشیر خورشید احمد گنائی، بی بی ویاس اور کے۔ وجے کمار، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم، ڈی جی پی دلباغ سنگھ، فائنانشل کمشنر مکانات و شہری ترقی کے بی اگروال، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولا، پرنسپل سیکرٹری داخلہ آر کے گوئل، پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کے چودھری اور مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔گونر نے ریاست کے مختلف علاقوں میں بھاری برفباری سے پیدا شدہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک فعال نظام اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ میوہ اُگانے واولوں کو ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے برفباری والے علاقوں میں، سڑ ک رابطوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی بحالی کا جائزہ لیا۔گورنر نے محکمہ تعلیم کی طرف سے تیاریوں ور امتحانات میں شامل ہونے والے طُلباء کو دی جارہی سہولیات کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔گورنر نے آئے دن رونما ہونیوالے سڑک حادثات پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے روڈ سیفٹی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے اور خلاف ورزی کرنیوالو ں کیخلاف سخت کاروائی کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اؤر لوڈنگ اور اؤر سپیڈنگ پر قابو پانے کے لئے بھی اقدامات کئے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ محکمہ کو نا اہل اور طبی طور کمزور ڈرائیوروں کی سکریننگ عمل میں لانی چاہئے اور انہیں سڑکو ں پر گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔گورنر نے صحت سیکڑ کا جائیزہ لیتے ہوئے آیشومان بھارت کی ریاست میں شروعات کے تعلق سے تیاریوں کا جائیزہ لیا۔چیف سیکرٹری نے اس موقعہ پر جانکار ی دی کہ یہ سکیم اس سال یکم دسمبر سے شروع کی جائے گی اور تمام نشاندہی شدہ کنبوں کو15 دسمبر2018 تک سکیم کے تحت انشورنس کؤر فراہم کیا جائے گا۔گورنر نے ریاست میں امن و قانون کی صورتحال اور کشتواڑ ضلع انتظامیہ کی طرف سے امن اور معمول کے حالات برقرار رکھنے کے اقدامات کا بھی جائیزہ لیا۔گورنر نے ریاستی انتظامی مشینری پر زور دیا کہ وہ تیز تر بنیادوں پر جوابدہی اور شفافیت کے ساتھ کام کاج عملائیں۔