مینڈھر//مینڈھر قصبہ میں لو گو ں نے گندہ پانی سپلائی کرنے مینڈھر۔ پو نچھ سڑ ک کو بند کر کے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دورا ن لو گو ں نے متعلقہ محکمہ کے خلاف زور دار نعرے با زی کی اور دو گھنٹو ں تک سڑ ک کو ٹر یفک کی آمد رفت کیلئے بند رکھا ۔قصبہ کے محلہ فا ئر بر گیڈکے لو گ مینڈھر ۔پو نچھ سڑ ک پر جمع ہوگئے اور انہوںنے روڈ بندکرکے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف نعرے بازی شروع کردی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ محلہ کو پینے کیلئے گندہ پانی سپلائی کیاجارہاہے جس کی وجہ سے سبھی لوگ خاص طور پر بچے بیمار ہورہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ انہیں ایسا پا نی پلا یا جا تا ہے جس کو جا نو ر بھی نہیں پی سکتے ۔انہوںنے بتایاکہ اس سلسلے میں محکمہ کے افسران سے بھی بات کی گئی لیکن انہوںنے کوئی کارروائی نہیںکی ۔ انہو ں نے الزام لگا یا کہ متعلقہ لائن مین بھی ڈیوٹی سے غیرحاضر رہتاہے جس پر کئی مرتبہ اے ای ای مینڈھر سے شکایت بھی کی گئی لیکن وہ بھی خاموش بیٹھے ہیں۔انہوںنے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ وہ محکمہ کو صاف پانی کی سپلائی کی ہدایت دیں ۔ احتجاج کو دیکھتے ہو ئے اے ای ای مینڈھر اور پو لیس کی ٹیم موقعہ پر پہنچی تاہم اے ای ای مینڈھر کی لوگوںسے تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج میں مزید شدت لائی ۔بعد میں اے ای ای نے دو دنوںمیں پانی کی سپلائی بحال کرنے کا یقین دلایااور کہاکہ وہ لائن مین کو اٹیچ کررہے ہیں ۔