سرینگر//یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ضلع سرینگر زون گلاب باغ نے ضلع سطح کے بین سکول سلیکشن ٹرائل کااہتمام کیا۔ گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے میدان میں منعقدہ ٹرائل میں زون گلاب باغ کے متعدد سکولوں نے حصہ لیا۔ تقریب میں مختلف کھیل منعقد ہوئے جن میں 100میٹر اور 200میٹر دوڑ، شاٹ پُٹ، جولائن تھرو قابل ذکر ہے۔