پونچھ//کورونا وائرس اور روڈ سیفٹی کے بارے میں عوام میں آگاہی اور بیداری کے لئے 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے عنوان سیبی آر او کی جانب سے ایک بیداری مہم کا انعقاد کیا گیاجہاں انہوں نے عوام کو کورونا سے بچائو کے لئے بیدار کیا ۔گریف کے آفیسر نے بتایا کہ01 آفیسر اور 03 اہلکاروں کی یہ سائیکل ریلی راجوری کے بدھل ، بدکوری ، نوشہرہ ، بی جی سرنکوٹ ، کلائی اور جہلاس سے ہوتی ہوئے ہیڈکوارٹر 79 آر سی سی پونچھ میں اختتام پذیر ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ اس سائیکل بیداری مہم کے دو مقاصد ہیں ایک تو کرونا وائرس کے بارے میں مقامی لوگوں کو حکومت کی طرف سے مہلک وائرس پر قابو پانے کے لئے جاری کردہ رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی ترغیب دینا اور احتیاط ہی کورونا وائرس سے بچنے کا واحد ذریعہ ہے اس کے بارے میں بتانا ہے اور دوسرا ٹریفک قواعد کے بارے میں عوام کو جانکاری فراہم کرنا ہے انہو نے بتایا اس کے لئے وہ لوگ بینرز اور پرچے بھی تقسیم کر رہے ہیں۔