عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// صورہ سرینگر کے آنچار علاقے میں گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے قریب کچرے کے ڈھیر سے ایک زنگ آلود پستول برآمد کیا گیا جب میونسپل صفائی کارکنوں نے جمعہ کو معمول کی صفائی کی کارروائی کے دوران پولیس کو الرٹ کیا۔ پستول کو کارکنوں نے محلے میں جمع کچرے کو صاف کرتے ہوئے دیکھا۔ اس چیز کو ہتھیار کے طور پر پہچانتے ہوئے انہوں نے فوری طور پر تھانہ صورہ کو اطلاع دی۔ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور یہ ہتھیار، جسے زنگ آلود بتایا گیا ، کوڑے کے ڈھیر سے برآمد کیا ۔پولیس نے برآمد شدہ سامان کو اپنی تحویل میں لے کر قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔