یو این آئی
بنگلور/ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گِل اپنی گردن کی چوٹ سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور پیر سے بنگلور میں بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسیلنس میں رِی ہیب کا آغاز کردیاہے ۔ ان کی توقع ہے کہ وہ جلد جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی ٹی-20 سیریز کے لیے دستیاب ہو جائیں گے ۔ پانچ میچوں کی اس سیریز کا پہلا میچ 9 دسمبر کو کٹک میں کھیلا جائے گا، اور اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا، تو وہ ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے ساتھ بھوبنیشورمیں شامل ہو سکتے ہیں۔گزشتہ دنوں گوہاٹی میں ٹیم سے باہر ہونے کے بعد، گِل نے اپنی گردن کی تکلیف کے لیے اسپیشلسٹ سے مشورہ لینے کے لئے ممبئی کا سفر کیا۔ اس سے قبل وہ چند دن چنڈی گڑھ میں اپنے ذاتی رِی ہیب پر توجہ دیتے رہے ۔ ذرائع کے مطابق وہ پیر سے بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسیلنس میں اپنے رِی ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے ۔ایڈن گارڈنز میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران انہیں گردن میں شدید کھنچاؤ محسوس ہوا، جس کے باعث وہ نہ صرف دو ٹیسٹ میچز سے باہر ہو گئے بلکہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے بھی غیر حاضر رہے ۔ پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز کے لیے ٹیم کے انتخاب کے بعد امکان ہے کہ گِل کو کھیلنے کی اجازت دی جائے ۔