بھج// گجرات کے ضلع کچھ میں سمندر کے کنارے الگ الگ مقامات سے ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد چرس کے 319پیکٹ برآمد کئے گئے ۔پولیس انسپکٹر وی کے کھانٹ نے پیر کے روز بتایا کہ زاخاؤ میرین علاقے میں چرس کے 186پیکٹ ، زاخاؤ علاقے میں دو ، میرین ٹرانسفرکو 18، اسٹیٹ آئی بی کو 59، بی ایس ایف کو 20 اور کوسٹ گارڈ کو 34، مجموعی 319 چرس کے پیکٹ سمندر کنارے الگ الگ مقامات سے اتوار دیررات تک لا وارث پڑے ملے ۔ برآمد شدہ پیکٹوں کی قیمت 4کروڑ 78لاکھ 50ہزار روپے بتائی گئی ہے۔