گاندربل//کانسٹیبل الطاف حسین کی یاد میں منعقدہ ٹی 20 پولیس پریمیر کرکٹ لیگ کے 22 ویں روز دوسرے راؤنڈ میں4 میچ کھیلے گئے ۔ قمریہ میدان میں پہلا میچ رنگل الیون اور ویلی سٹارز کے درمیان کھیلا گیا جبکہ دوسرا میچ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گاندربل بمقابلہ فرینڈز الیون کنگن کے مابین کھیلا گیا۔شالہ بگ میدان میں پہلا میچ ینگ الیون سالورہ اور گیراج الیون کے درمیان جبکہ دوسرا میچ برادرز الیون گنگرہامہ اور ہمدانیہ کرکٹ کلب سالورہ کے مابین کھیلا گیا۔رنگل الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 18.3 اوورز میں 122 رن بنائے۔عادل نے 18گیندوں پر 38رن بنائے۔ شوکت نے 22رن دیکر 4وکٹیں لیں اور اسے مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ ویلی سٹارز نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گاندربل نے ٹاس جیت کر 20 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رن بنائے۔صائم مصطفی نے 24 گیندوں میں 70 رن بنائے جس میں 4 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ فرینڈز الیون کنگن کی پوری ٹیم 129 پر سمٹ گئی اور میچ ہار گئے۔ شالہ بگ میدان میں پہلے میچ میں ینگ الیون سالورہ نے ٹاس جیت لیا اور 18.5 اوور میں 116 رن بنائے۔ سہیل ڈگلس نے 23 رنز بنائے اور زبیر نے 29 رن دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں اور اسے مین آف دی میچ دیاگیا۔گراج الیون نے 5 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ توصیف نے 45 رنز بنائے۔دوسرے میچ میں برادرز الیون گنگرہامہ نے ٹاس جیت کربلے بازی کرتے ہوئے 18 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رن بنائے۔ہلال نے 36، خورشید کیلس نے 34 رنز بنائے جبکہ پرویز نے17 رن دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہمدانیہ کرکٹ کلب کو 18 اوور میں 151 رنوں کی ضرورت تھی تاہم وہ اس ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ برادرز الیون گنگرہامہ نے میچ 7 رنز سے جیت لیا۔ زبیرنے 3وکٹیں لیں اور میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔