راجا ارشاد احمد
گاندربل//گاندربل پولیس نے جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ ایکٹ کے تحت سنگین جرم میں ملوث غیر مقامی مجرم کو عمر قید کی سزا سنانے میں اہم کامیابی حاصل کی.۔یہ سزا گاندربل پولیس کی متاثرہ کے لئے انصاف کو یقینی بنانے کی اس طرح کی جرم کی غیر متزلزل کوششوں میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جاسکتا ہے۔سنگین جرم میں ملوث مجرم جس کی شناخت وریندر ٹھاکر، ولد یادو لال ٹھاکر ساکن سریسوا بہار کو پوسکو سیکشن 06 کے تحت پرنسپل سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ جج گاندربل کی عدلیہ نے عمر قید کی سزا سنائی ساتھ ہی 50,000 روپے نقد جرمانے کی سزا سنائی ہے۔یہ فیصلہ مقدمے کی سماعت کے دوران پیش کیے گئے مضبوط اور موثر استغاثہ کی عکاسی کرتا ہے۔عدلیہ کے اس فیصلے کو یقینی بنانے میںایڈوکیٹ شفاعت احمد بٹ پبلک پراسیکیوٹر کی حیثیت سے مقدمہ کی پیروی کی جبکہ ایڈووکیٹ جہانگیر رفیقی نے استغاثہ کی جانب سے مقدمہ میں دلائل پیش.۔جن کی مستعد اور پیشہ ورانہ تفتیش نے ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں اہم کردار ادا کیا۔