گاندربل//اندربل میں پولیس نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4ٹپر ضبط کرکے4 ڈرائیوروں کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے نالہ سندھ سے غیر قانونی طور پر ریت، مٹی ، بجری اور بولڈر نکال رہے افراد کو موقع پرہی گرفتارکرلیا۔ گرفتار کئے گئے ڈرائیوروں کی شناخت اشفاق احمد میر ساکنہ گلاب باغ، نظیر احمد ڈار ساکنہ کوندہ بل ، مظفر احمد ڈار ساکنہ گنگرہامہ اور فیاض احمد شاہ ساکنہ چیک ینگورہ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے 4ٹپرزیرنمبراتJK01C/6626، JK19/1821، JK01M/7361 اور JK01F/4094کو ضبط کرکے ایف آئی آر زیر نمبر61/2021درج کرلیاہے۔