عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سی بی آئی کی ایک ٹیم نے گاندربل ضلع کے گدورہ کے گلاب باغ علاقے میں ایک پٹواری کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا اور اسے رشوت کے معاملے میں گرفتار کر لیا۔ملزم کی شناخت فہیم مجید بٹ ولد عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے جو علاقہ میں بطور پٹواری تعینات تھا۔ چھاپے کے دوران، سی بی آئی ٹیم نے اس کے قبضے سے 15,000 روپے کی رشوت کی رقم برآمد کی۔ذرائع نے بتایا کہ آپریشن مخصوص اطلاعات کے بعد شروع کیا گیا تھا اور ابھی بھی جاری ہے، احاطے میں مزید تلاشی اور تصدیق کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا شوپیان کے لوگوں نے انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی جانب سے 20دسمبر2025کوپنجورہ میں پٹواری عاشق حسین شاہ ساکن ترکہ وانگام کی رنگے ہاتھوں گرفتاری کا خیرمقدم کیا ہے اور اس کے مبینہ غیر قانونی اثاثوں کو ضبط کرنے کا مطالبہ کیا ۔