گاندربل//گاندربل سے ملحقہ علاقہ ددریم باغ میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی ہوگیا.گاندربل کے علاقہ ددریم باغ میں 25 سالہ شہری بشیر احمد شیخ ولد غلام نبی گھر سے بھیڑوں کو لیکر قریب میں موجود جنگلاتی اراضی میں چرا رہا تھا کہ اچانک ریچھ نمودار ہوا جس نے بشیر احمد پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔شور و غل مچانے پر ریچھ بھاگ نکلا۔زخمی شہری کو مقامی لوگوں کی مدد سے ضلع ہسپتال گاندربل لایا گیا جہاں سے اسے مزید علاج کے لئے میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کر دیا گیا۔