گاندربل//گاندربل میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے شروع کی گئی انہدامی کارروائی جاری رکھتے ہوئے متعدد مقامات پر تجاوزات ہٹائے گئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی،تحصیلدار،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹراور ایس ایچ او گاندربل سمیت دیگر عملہ نے مشترکہ طور پر دودرہامہ سے بی ہامہ تک کئی مقامات پر متعدد ناجائز ڈھانچے مہندم کردئے۔اس موقع پر کئی شہریوں نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے شروع کئی گئی انہدامی کارروائی ٹھیک ہے لیکن جن کی ملکیتی زمین پر موجود ڈھانچے ہٹائے گئے وہ یکطرفہ کارروائی ہے۔